لاہور: قومی احتساب بیورو (نیب) نے وزیراعظم شہباز شریف کے داماد ہارون یوسف کو منی لانڈرنگ کے الزام میں بے قصور قرار دے دیا۔
احتساب عدالت میں وزیراعظم شہباز شریف سمیت دیگر کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس پر سماعت ہوئی جس میں عدالت نے ہارون یوسف کی عبوری ضمانت کی درخواست واپس لینےکی بنیاد پر نمٹا دی۔
نیب نے اپنی رپورٹ احتساب عدالت میں جمع کرائی جس میں شہباز شریف کے داماد یوسف ہارون کو بے قصور قرار دیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیر اسد عمر کو رہا کرنے کا حکم دے دیا
عدالت میں وزیراعظم شہباز شریف کے نمائندے نے پیش ہوکر حاضری مکمل کروائی۔
عدالت نے ضمنی رپورٹ کی کاپی ملزمان کو فراہم کرنے کی ہدایت کی اور کیس پر سماعست 31 مئی تک ملتوی کردی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








