انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز ، 18 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان

تازہ ترین

تازہ ترین

انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز ، 18 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان
انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز ، 18 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان

لاہور: پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کیلئے 18 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔

لاہور میں میڈیا بریفنگ کے دوران چیف سلیکٹر محمد وسیم نے انگلینڈ سے تین ٹیسٹ کی سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان کیا۔

18 رکنی ٹیسٹ اسکواڈ میں کپتان بابراعظم، محمد رضوان، عبداللہ شفیق، ابرار احمد، اظہر علی، فہیم اشرف، حارث روف، امام الحق، محمد علی، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، نعمان علی، سلمان علی آغاز، سرفراز احمد، سعود شکیل، شان مسعود اور زاہد محمود شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

فٹبال شائقین کو اسلام کی طرف راغب کرنے کا منفرد انداز، قطر نے سڑکوں پر احادیث نصب کردیں

چیف سلیکٹر محمد وسیم کا کہنا تھا کہ اسکواڈ کی سلیکشن میں ڈومیسٹک کی پرفارمنس کو بھی مدنظر رکھا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا آغاز یکم دسمبر سے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا، دوسرا ٹیسٹ 9 دسمبر کو ملتان جبکہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ 17 دسمبر سے کراچی میں کھیلا جائے گا۔

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی 27 نومبر کو پاکستان آمد شیڈول ہے۔

Related Posts