ہالینڈ کی ملکہ نے اردن کے ولی عہد کی شادی میں کس پاکستانی ڈیزائنر کا تیار کردہ لباس پہنا؟ جانئے

تازہ ترین

تازہ ترین

گزشتہ ہفتے اردن کے ولی عہد شہزادہ حسین کی شادی ایک اہم بین الاقوامی تقریب تھی جس میں علاقائی اور عالمی رہنماؤں کے علاوہ دنیا بھر کے شاہی خاندانوں کے بہت سے افراد نے شرکت کی۔

دنیا کے مختلف حصوں میں ہر خاص و عام کی نظریں اس تقریب پر جمی ہوئی تھیں جس کا اندازہ سوشل میڈیا پر ہونے والی گفتگو اور شیئرکی جانے والی تصاویر سے لگایا جاسکتا ہے۔

اکثر صارفین کی نظریں تو صرف نوبیاہتا جوڑے پر مرکوز تھیں جبکہ بعض تقریب کی تفصیلات اور کچھ افراد ان ملبوسات سے متعلق بات کررہے تھے جو شاہی خاندان کے افراد نے زیب تن کیے تھے۔

شاہی شادی میں ہالینڈ کی ملکہ میکسیما کا لباس پاکستانی صارفین کی توجہ کا مرکز بن گیا جنہوں نے پاکستانی ڈیزائنر ماہ پارہ خان کا تیار کردہ لہنا چولی اردن کے ولی عہد کی شادی میں پہنا۔

mahpara

ماہ پارہ خان نے اپنے آفیشل انسٹاگرام پر ملکہ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے خاص طور ملکہ کیلئے لباس تیار کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔ مغلیہ طرز کے لباس کو تیار کرنے کیلئے روایتی کام کیا گیا تھا جس پر دپکا، ریشم اور گوٹا ورک کیا گیا تھا۔

ساتھ ہی انہوں نے جنوبی ایشیا کے ڈیزائنرز کو عالمی سطح پر پذیرائی ملنے کی امید ظاہر کی۔

Related Posts