بھارتی اداکارہ پوترا جے رام حادثے میں ہلاک

تازہ ترین

تازہ ترین

pavithra jayaram dies in road accident

مشہور بھارتی اداکارہ پوترا جے رام حادثے میں ہلاک ہوگئیں، فنکاروں کی طرف سے افسوس کاا اظہار، انڈسٹری میں صف ماتم بچھ گئی۔

پولیس نے بتایا کہ محبوب نگر ضلع کے علاقے دیویتی پلی میں پوترا جے رام کی موقع پر ہی موت ہوگئی جب وہ اتوار کو بنگلورو سے حیدرآباد واپس آرہی تھیں۔

پولیس نے بتایا کہ پوترا جے رام کی کار کنٹرول کھو کر فٹ پاتھ سے ٹکرا گئی اور بعد میں ایک بس نے گاڑی کو ٹکر مار دی۔حادثے میں پوترا جے رام موقع پر دم توڑ گئی،ان کا کزن اور ڈرائیور اس واقعے میں شدید زخمی ہو گئے۔

پوترا جے رام نے 2018 میں تیلگو ٹی وی انڈسٹری میں قدم رکھا۔ انہوں نے ٹی وی سیریل تلوتما سے مقبولیت حاصل کی۔

اداکارہ پوترا جے رام کے انتقال پر ساتھی فنکاروں نے شدید رنج و غم کا اظہار کیا ہے، اداکار سمیپ اچاریہ نے اداکارہ کی موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انسٹاگرام پر پیغام جاری کیا۔

تیلگو ٹی وی انڈسٹری کے فنکاروں کا کہنا ہے کہ پوترا جے رام ہر کردار کو بہترین انداز میں نبھاتی تھیں، ان کے انتقال سے پیدا ہونے والا خلاآسانی سے پر نہیں ہوسکے گا۔

Related Posts