ملک میں اگلی حکومت پیپلز پارٹی بنائے گی، آصف علی زرداری

تازہ ترین

تازہ ترین

نوابشاہ: سابق صدرآصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ ملک میں اگلی حکومت پیپلزپارٹی بنائے گی، جیالوں نے ہر دور میں چیلنجز کو قبول کیا ہے۔

سابق صدرآصف علی زرداری کی نواب شاہ میں سکرنڈ اور قاضی احمد سے تعلق رکھنے والے پارٹی کارکنان اور معززین سے ملاقات ہوئی، جس میں سیاسی حکمت عملی پر مشاورت اور گفتگو کی گئی۔

اس موقع پر سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کا ہرکارکن ملک میں عوامی حکومت کے قیام کے لیے پرعزم ہے، جیالوں نے ہر دور میں چیلنجز کو قبول کیا، پاکستان پیپلز پارٹی ملک میں اگلی حکومت بنائے گی۔

کیا عمران خان کو جیل میں سلوپوائزن دیا جارہا ہے؟ ڈاکٹر فیصل کا بیان سامنے آگیا

یاد رہے پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کے وفد سے ملاقات میں کارکنان کو انتخابات کی تیاری کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پریشان ہونےکی ضرورت نہیں میں بیٹھا ہوں۔

انھوں نے بتایا تھا کہ میں نے ملتان میں بھی اپنا گھر لے لیا ہے، جنوبی پنجاب کے دوستوں اور کارکنان سے خود ملاقاتیں کروں گا، نوابشاہ میں بھی تمام کارکنوں اور جیالوں سے خود ملاقاتیں کررہا ہوں کیونکہ کارکنان کا اصرار تھا، وہ براہ است مجھ سے بات کرنا چاہتے تھے، پیپلزپارٹی کے کارکنان انتخابات کی تیاری کریں۔

سابق صدر کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی عوامی سیاست کرتی ہے، ہماری طاقت عوام کا ہم پراعتماد ہے ، ملک کے ہر ضلع ، تحصیل سے یی پی کے جیالے بھٹو ازم کے نظریے سے جڑے ہیں، پیپلزپارٹی بھرپور تیاریوں کے ساتھ آئندہ عام انتخابات میں حصہ لے گی۔

Related Posts