غزہ میں اسرائیلی فوج کی رہائشی آبادیوں پر وحشیانہ بمباری جاری، شہدا کی مجوعی تعداد 9200 ہوگئی

تازہ ترین

تازہ ترین

غزہ میں اسرائیلی فوج کی رہائشی آبادیوں پر وحشیانہ بمباری جاری ہے، جبالیا پناہ گزین کیمپ پر لگاتار تیسرے روز بمباری کے علاوہ اسرائیلی فوج نے البریج پناہ گزین کیمپ پر بھی بم برسادیے۔

اسرائیل نے شاطئی کیمپ میں اقوام متحدہ کے امدادی ادارے کے تحت چلنے والے اسکول کو بھی نشانہ بنایا جبکہ اسرائیلی طیاروں نے غزہ کے القدس اسپتال کے قریب بھی بم برسائے۔

اسرائیل کے غزہ میں جبالیا کیمپ پر 3 دن میں تیسرے حملہ کے بعد گزشتہ تین روز میں ہوئے حملوں میں شہدا کی تعداد 200 سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ 700 سے زیادہ زخمی اور 100 سے زائد افراد لاپتا ہوگئے ہیں۔

اسرائیلی بمباری سے فلسطینی اداکارہ دو بیٹیوں سمیت شہید

اب تک اسرائیلی حملوں میں 3 ہزار 7 سو سے زائد بچوں سمیت شہید فلسطینیوں کی تعداد 9 ہزار 2 سو ہوگئی ہے جبکہ 24 ہزار سے زائد فلسطینی زخمی ہوچکے ہیں۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج کی جانب سے پورے غزہ شہر کا محاصرہ کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے جس کے بعد زمینی فوج کی بڑی کارروائی کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ادھر اسرائیلی فوج کے خلاف حماس اور حزب اللہ کے جوابی حملے بھی جاری ہیں، جنوبی لبنان سے اسرائیلی شہر کریات شمونہ پر راکٹوں سے حملہ کیا گیا، حزب اللہ کے حملے میں متعدد گاڑیوں اور مکانات میں آگ لگ گئی۔

لبنان سے فائر کئے گئے میزائل سے دوسرا اسرائیلی ڈرون بھی تباہ ہوگیا، حزب اللہ نے 2 مسلح ڈرونز سے اسرائیلی اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنانے کا بھی دعویٰ کیا ہے۔

 

Related Posts