صاف و شفاف انتخابات کیلئے ٹیکنالوجی کے استعمال پر مشاورت ہونی چاہئے۔صدرِ مملکت

تازہ ترین

تازہ ترین

صدرِ مملکت
اسلاموفوبیا سے جنگ کا بہترین طریقہ پہچان اور رہنمائی ہے۔صدرِ مملکت

اسلام آباد: صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ صاف و شفاف انتخابات کیلئے حکومت اور اپوزیشن سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کے مابین مشاورت ہونی چاہئے۔

تفصیلات کے مطابق صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے لاہور میں میڈیا نمائندگان کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز مل بیٹھ کر ملک میں سیاسی درجۂ حرارت کم کرنے کیلئے آئندہ عام انتخابات منعقد کرنے کیلئے متفقہ تاریخ کا فیصلہ کریں۔

یہ بھی پڑھیں:

آرمی چیف کی تعیناتی، نواز شریف کے میرٹ کو توسیع عمران خان نے دی۔احسن اقبال

وفد سے ملاقات کے دوران صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ اسٹیک ہولڈرز کو انتخابات میں کارکردگی اور صاف اور شفاف انتخابات کیلئے ٹیکنالوجی کے استعمال پر مذاکرات کرنا ہوں گے تاکہ انتخابات آزادانہ، منصفانہ اور غیر جانبدارانہ ہوں۔

ملاقات کے دوران صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ پاکستان کو مضبوط اور مؤثر اداروں کی ضرورت ہے جنہیں مضبوط بنانے اور آئین کے مطابق فرائض سرانجام دینے کے قابل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی جانی چاہئے۔

صدرِ مملکت نے کہا کہ ملک بھر میں مہنگائی، معاشی مسائل، خدمات کی فراہمی اور سیاسی عصبیت کو کم کرنا اہم ہے۔ ایسے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا ضروری ہے جبکہ میڈیا جمہوری نظام کا اٹوٹ حصہ ہے جسے آئین کے تحت آزادی سے کام کرنا ہوگا۔

 

Related Posts