پنجاب حکومت کا انقلابی قدم! زمینوں کی رجسٹری کو بنایا عالمی سطح پر قابل رسائی

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

حکومتِ پنجاب نے بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے ایک اہم سہولت کا آغاز کر دیا ہے جس کے تحت اب وہ بغیر پاکستان آئے، پنجاب میں اپنی زمین کی رجسٹری کروا سکتے ہیں۔ اس اقدام کا مقصد اوورسیز پاکستانیوں کو زمین کی خرید و فروخت میں درپیش مشکلات کا حل فراہم کرنا اور سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے۔

یہ سہولت ابتدائی طور پر آٹھ ممالک میں فراہم کی جا رہی ہے جن میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر، بحرین، عمان، برطانیہ، امریکہ اور آسٹریلیا شامل ہیں۔

سرکاری حکام کے مطابق اس اقدام کا بنیادی مقصد زمین کے لین دین کے نظام میں شفافیت لانا، عمل کو سہل بنانا اور بدعنوانی کا خاتمہ کرنا ہے۔ نئی سروس کے تحت اوورسیز پاکستانی درج ذیل سہولیات سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں.

آن لائن تصدیق کے ذریعے زمین کی خرید و فروخت

ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے رجسٹری کی کارروائی

شناخت کی تصدیق کے لیے جدید ڈیجیٹل طریقہ کار

بغیر کسی وکیل یا ایجنٹ کے، براہ راست سرکاری پلیٹ فارم سے رجسٹریشن کی سہولت

یہ تمام خدمات پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ (PITB) کی معاونت سے فراہم کی جا رہی ہیں تاکہ سسٹم کو مکمل طور پر ڈیجیٹل، محفوظ اور صارف دوست بنایا جا سکے۔

گاڑی یا گھر؟ دونوں خواب ہونگے پورے! خیبرپختونخوا حکومت کا سرکاری افسران کے لیے بلاسود قرضوں کا اعلان

حکومتِ پنجاب کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ اقدام وزیراعظم کے اس وژن کی عملی تعبیر ہے جس کا مقصد اوورسیز پاکستانیوں کو ملکی نظام سے بہتر طور پر جوڑنا اور انہیں سرمایہ کاری کے لیے سہولیات فراہم کرنا ہے۔

واضح رہے کہ حکومت پنجاب نے صوبے میں زمینوں کے ریکارڈ کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے ایک جامع کمپیوٹرائزیشن پروگرام شروع کیا ہے۔ اس منصوبے کے تحت زمین کی ملکیت، انتقال اور دیگر معاملات کو ڈیجیٹل نظام میں منتقل کیا جا رہا ہے تاکہ نہ صرف شفافیت بڑھے بلکہ جعل سازی، بدعنوانی اور پیچیدہ روایتی عمل کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔

اسی مقصد کے لیے پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی (PLRA) قائم کی گئی ہے جوکہ PLRA ایکٹ 2017 کے تحت بورڈ آف ریونیو پنجاب کے ماتحت کام کر رہی ہے۔ اتھارٹی کا مقصد ہے کہ زمین کے پرانے، کاغذی اور وقت طلب نظام کو مکمل طور پر ڈیجیٹل، محفوظ اور مؤثر نظام میں تبدیل کیا جائے۔

مزید معلومات اور رہنمائی کے لیے ملاحظہ کریں: www.punjab-zameen.gov.pk

Related Posts