بارش نے بچا لیا! بنگلہ دیش کے خلاف میچ منسوخ، پاکستان کو بھی ایک پوائنٹ مل گیا

تازہ ترین

تازہ ترین

Pakistan team arrives in Hamilton for second ODI against New Zealand
FILE PHOTO

راولپنڈی: قسمت کی دیوی پاکستان کرکٹ ٹیم پر مہربان ہوگئی جب بارش کے باعث پاکستان اور بنگلہ دیش کا میچ منسوخ کر دیا گیا اور دونوں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ دے دیا گیا۔ یوں پاکستان کو بغیر کھیل کے بھی ایک قیمتی پوائنٹ مل گیاجس پر سوشل میڈیا صارفین نے بھرپور طنز کے تیر برسائے۔

پاکستانی کرکٹ ٹیم، جو اس ٹورنامنٹ میں پہلے ہی بدترین کارکردگی دکھا چکی ہے، بارش کی بدولت ایک اور شکست سے بچ گئی۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ اگر یہ میچ ہوتاتو پاکستانی ٹیم کو بنگلہ دیش کے خلاف بھی سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا۔

سوشل میڈیا پر پاکستانی کرکٹ ٹیم کے خلاف میمز کا طوفان برپا ہے۔ کچھ صارفین نے لکھا کہ “پاکستان ٹیم کے لیے سب سے بہترین باؤلر بادل اور بہترین بیٹسمین بارش ہے!” ایک اور صارف نے تبصرہ کیا، “بارش نہ ہوتی تو آج کے دن پاکستان کرکٹ کی ایک اور شرمناک کہانی لکھی جاتی!”

سابق کرکٹرز اور ماہرین نے اس بات پر سخت تنقید کی ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی کارکردگی اتنی خراب ہو چکی ہے کہ اب فینز کو امید ہی نہیں رہی کہ وہ کسی بھی ٹیم کو شکست دے سکے۔ سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے کہا، “یہ وہی ٹیم ہے جو کبھی چیمپئنز ٹرافی جیتا کرتی تھی، اور آج خوشی اس بات پر منا رہی ہے کہ بارش کی وجہ سے میچ منسوخ ہوگیا۔

پاکستان ٹیم کی شرمناک پرفارمنس اور افغان ٹیم کی کامیابی کے بعد سوشل میڈیا پر وائرل دلچسپ میمز

پاکستان کرکٹ بورڈ کے آفیشلز کے مطابق ٹیم کی کارکردگی پر مکمل نظر رکھی جا رہی ہے، لیکن مداحوں کا کہنا ہے کہ اب کسی حکمت عملی کی نہیں، بلکہ موسم کی ضرورت ہے۔

بارش کے بعد پاکستان کو جو پوائنٹ ملا، وہ کسی جیت سے کم نہیں! کیونکہ اس وقت پاکستانی ٹیم کی سب سے بڑی امید صرف قدرتی آفات اور مخالف ٹیم کے کھیلنے سے انکار ہی ہے۔

Related Posts