کراچی: اسلامی جمعیت طلبہ کے احتجاج کے باعث کراچی کی مختلف مرکزی شاہراہوں پر شدید ٹریفک جام دیکھنے میں آیا۔
احتجاج کے دوران شاہراہ پاکستان، یونیورسٹی روڈ، نیو ایم اے جناح روڈ اور شاہین کمپلیکس سمیت آٹھ اہم سڑکوں کو ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا جس کے نتیجے میں دفاتر اور تعلیمی اداروں جانے والے شہریوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
ملک میں ہو کیا رہا ہے! ٹک ٹاک پر بچوں کی فحش ویڈیو بناکر بیچنے والا ملزم کیسے پکڑا گیا؟
مظاہرین کا کہنا تھا کہ جامعہ داؤد میں برطرف کیے گئے طلبہ کو فوری طور پر بحال کیا جائے اور طلبہ یونین انتخابات کے شیڈول کا اعلان کیا جائے تاکہ طلبہ کو ان کے جمہوری حقوق مل سکیں۔
طلبہ رہنماؤں نے خبردار کیا کہ اگر ان کے مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو احتجاج کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے گا، جس سے شہر میں معمولات زندگی مزید متاثر ہوسکتے ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








