کم دباؤ کا سسٹم کراچی سے 340 کلومیٹر دور، تیز ہوائیں، سمندر بپھرنے کا خدشہ، وارننگ جاری

تازہ ترین

تازہ ترین

Sindh cities on alert as cyclone warning issued
ONLINE

کراچی: محکمہ موسمیات کے سائیکلون وارننگ سینٹر کے مطابق ایک واضح کم دباؤ کا نظام کراچی کے جنوب مشرق میں تقریباً 340 کلومیٹر کے فاصلے پر موجود ہے جو اس وقت بھارتی ریاست گجرات کے علاقے سوراشٹرا کے اوپر ہے۔

یہ نظام مغرب یا جنوب مغرب کی سمت بڑھتے ہوئے آج رات یا کل صبح تک خلیج کچھ کے قریب شمال مشرقی بحیرہ عرب میں داخل ہوسکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری درجہ حرارت، ہوا کے رخ میں کمی بیشی اور بالائی فضائی دباؤ کی موزوں صورتحال کے باعث یہ سسٹم کل تک مزید شدت اختیار کرکے ڈپریشن میں تبدیل ہوسکتا ہے اور ابتدائی طور پر مغرب یا جنوب مغرب کی جانب بڑھے گا۔

گھنے بادل آگئے! کراچی کے کئی علاقوں میں بارش شروع

اس موسمی نظام کے زیر اثر آج اور کل کراچی ،تھرپارکر، عمرکوٹ، سانگھڑ، میرپورخاص، بدین، شہید بینظیرآباد، نوشہروفیروز، حیدرآباد، جامشورو، ٹھٹھہ، سجاول، ٹنڈو محمد خان، ٹنڈو الہیار، مٹیاری میں کہیں ہلکی اور کہیں درمیانی شدت کی بارش کے ساتھ گرج چمک اور ہوا چلنے کا امکان ہے۔

سمندری صورتحال خراب سے بہت زیادہ خراب رہنے کا خدشہ ہے اور ہوا کی رفتار 45 سے 55 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ سکتی ہے۔ سندھ کے ماہی گیروں کو 2 اکتوبر تک گہرے سمندر میں نہ جانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں موجود سائیکلون وارننگ سینٹر اس سسٹم پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے اور وقتاً فوقتاً تازہ ترین اطلاعات جاری کرتا رہے گا۔

Related Posts