معروف اداکارہ مایا علی اور اداکار بلال اشرف کے ڈرامے ’یونہی‘ کا ٹیزر ریلیز ہوگیا۔
ڈرامہ ثروت نذیر نے لکھا ہے اور ہدایت کاری احتشام الدین نے کی ہے۔ مومنہ درید کے تحت تیار کیا گیا یہ ڈرامہ ہم ٹی وی پر نشر کیا جائے گا۔
ڈرامہ میں مایا علی اور بلال اشرف کے علاوہ بہروز سبزواری، دیپک پروانی، تزین حسین، طاہرہ امام، منظور قریشی، ماہا حسن، خاقان شاہنواز، عظمیٰ بیگ، سعد فریدی اور لائبہ خرم شامل ہیں۔
بلال اشرف کا مایا علی کے ساتھ ٹیلی ویژن سیریل میں پہلا ڈیبیو ہوگا۔ اس سے قبل انہوں نے ماہرہ خان کے ساتھ ٹیلی فلم ایک ہے نگار میں کام کیا تھا۔ دوسری جانب مایا علی کو آخری بار شہریار منور کے ساتھ ’پہلی سی محبت‘ میں دیکھا گیا تھا۔ یہ ڈرامہ 2021 میں اے آر وائی ٹی وی پر نشر ہوا۔
قبل ازیں ایک انٹرویو میں مایا علی نے شادی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ اُن کی شادی کی تقریب میں صرف اُن کے قریبی خاندان کے افراد اور دوست حصہ بنیں گے۔
اُن کا کہنا تھا کہ وہ اپنی شادی پاکستان کے کسی خوبصورت مقام پر کریں گی جیسے مریم نفیس نے کی تھی، اداکارہ کے خیال میں پاکستان میں بہت سے ایسے مقامات ہیں جہاں پر شادی کی جاسکتی ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








