شاہ رخ خان کی کامیڈی اور ڈرامہ سے بھر پور فلم ’ڈنکی‘ کا ٹیزر جاری

تازہ ترین

تازہ ترین

رواں سال انڈسٹری کو دو سُپرہٹ فلمیں دینے کے بعد بالی ووڈ کے ’کنگ‘ شاہ رخ خان کی تیسری فلم ’ڈنکی‘ کا ٹیزر جاری کردیا گیا۔

بالی وڈ کے کنگ شاہ رخ خان کی 58 ویں سالگرہ کے موقع پر، بلاک بسٹر فلم پٹھان اور جوان کی کامیابی کے بعد اس سال کی تیسری فلم کا ڈنکی کا ٹیزر جاری کردیا گیا۔

اداکار کے مداحوں کو فلم ڈنکی کی ایک جھلک کا بے صبری سے انتظار تھا جسے فلمساز راجکمار ہیرانی نے شاہ رخ خان کی سالگرہ کے موقع پر ایک تحفے کی صورت میں دیا ہے۔

ٹیزر کا آغاز سیاہ لباس میں ملبوس مردوں اور عورتوں کے ایک گروپ سے ہوتا ہے جو ایک صحرا کو پار کر رہے ہیں جبکہ انہیں پیچھے سے ایک شارپ شوٹر نے اپنا نشانہ بنایا ہوا ہے۔

ٹیزر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دوستوں کا ایک گروپ ہے جو لندن میں کام کرنے اور رہنے کی امید رکھتے ہیں، ان گروپ میں شاہ رخ خان اپنے دوستوں کے ساتھ تاپسی پنو، وکی کوشل اور دو دیگر شامل ہیں۔

واضح رہے کہ ڈنکی‘ ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ، راج کمار ہرانی اور جیو اسٹوڈیوز کی مشترکہ پیشکش ہے۔

فلم میں شاہ رخ خان پہلی بار اداکارہ تاپسی پنو کے ساتھ کام کریں گے۔ فلم میں دیا مرزا، بومن ایرانی، دھرمیندر سمیت دیگر اہم اداکار بھی نظر آئیں گے۔

فلم کی عکس بندی بوڈاپیسٹ، متحدہ عرب امارات اور مقبوضہ کشمیر جیسے متعدد مقامات پر کی گئی۔ اسے 21 دسمبر کو ریلیز کیا جائے گا۔

اس سے قبل شاہ رخ خان کی دونوں فلمیں ’ پٹھان‘ اور ’جوان‘ باکس آفس پر مقبولیت اور کمائی کے نئے ریکارڈ بنا چکی ہیں۔

Related Posts