نواز شریف کی واپسی کا دور دور تک کوئی چانس نہیں، فیاض الحسن چوہان

تازہ ترین

تازہ ترین

نواز شریف کی واپسی کا دور دور تک کوئی چانس نہیں، فیاض الحسن چوہان
نواز شریف کی واپسی کا دور دور تک کوئی چانس نہیں، فیاض الحسن چوہان

راولپنڈی:وزیر اعلیٰ پنجاب کے ترجمان فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ نواز شریف کی واپسی کا دور دور تک کوئی چانس نہیں ہے، اسحاق ڈار معاشی چکر بازی کی بنا پر بدنام زمانہ ہیں۔

اسحاق ڈار پہلے وزیراعظم کے طیارے میں مفرور ہوئے، دوسرے کے ساتھ واپس آرہے ہیں۔وزیر اعظم ہاؤس کی سیکورٹی کا ذمہ دار،وزیراداخلہ ہے، آڈیو لیکس پر ان کے خلاف انکوائری ہونی چاہیے۔

راولپنڈی میں پریس کا نفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے پاک فوج کے ہیلی کاپٹر کے حادثہ پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ ان کی قربانیوں کو قبول کرے اور لواحقین کو صبر دے۔

فیاض الحسن نے کہا کہ اسحاق ڈار معاشی چکر بازی کی بنا پر بدنام زمانہ ہیں، پوری قوم حیران تھی کہ آئی ایم ایف سے معاہدہ اور سعودی عرب، قطر،یو اے ای کی مدد کے باوجود ڈالر اوپر جا رہا تھا۔امپورٹڈ حکومت نے جان بوجھ کر معیشت خراب کی۔

اسحاق ڈار کی واپسی کے لیے پاکستان کی معیشت سے کھلواڑ کیا گیا اوپر جانے والے ڈالر کو اب نیچے لے کر آیا جا رہا ہے۔انھوں نے کہا کہ مریم نواز کا نیا نام میڈم پلانٹ ہے، اپنے آڈیو وڈیو دکان کا خود ہی شکار ہوگئے، مریم نواز ان آڈیو وڈیو کو استعمال کر کے ججز اور دیگر لوگوں سے مرضی کا کام لیتی رہی۔مکافات عمل ہوا بیچ چوراہے ان کی ہنڈیا پھوٹی۔

آپ کی حکومت آپ کا اقتدار تمام ایجنسیاں آپ کے نیچے ہیں، اسکے باوجودالزام عمران خان پر لگا رہے ہیں اگر وزیر اعظم ہاؤس محفوظ نہیں تو سب سے پہلے وزیراعظم کو کان سے پکڑائے جائے۔

مزید پڑھیں:سرکاری اراضی پر قبضے کا کیس، ن لیگی رہنما چوہدری تنویر پر فردِ جرم عائد

وزیراعظم کے سیکیورٹی افسر اور تمام ایجنسیوں کے سربراہان سے پوچھا جائے یہ تم لوگوں کی غلطی ہے،وزیراعظم ہاؤس بھی محفوظ نہیں، بنیادی طور پر اس کا ذمہ دار وزیر داخلہ ہے، اس سارے معاملے پر رانا ثناء اللہ پر انکوائری کی جائے کس کی کٹھ پتلی ہے وہ؟۔

Related Posts