کراچی: پی آئی بی کالونی میں گیس لیکیج دھماکہ، 2خواتین سمیت 3افراد زخمی

تازہ ترین

تازہ ترین

دھماکہ
(فوٹو: آن لائن)

کراچی کے علاقے پی آئی بی کالونی میں گیس لیکیج دھماکے کے نتیجے میں 2 خواتین سمیت 3 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کی پی آئی بی کالونی کے قریب دھماکہ ہوا جس کے نتیجے 3 افراد زخمی ہوئے جن میں 2 خواتین بھی شامل ہیں جبکہ دھماکے سے گھر کی دیوار بھی گر گئی۔

افسوسناک واقعے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ اور ریسکیو اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچے، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ دھماکے کی وجوہات سمیت واقعے کے دیگر پہلوؤں پر تفتیش جاری ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں گیس لیکج کے باعث دھماکہ  ہوا، دھماکے کے نتیجے میں 6 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے تھے۔

جنوری کے دوران لاہور میں گیس لیکیج سے دھماکا فیروزپور روڈ پراٹاری دربار کے قریب گھر میں ہوا، دھماکے کےباعث آگ لگنے سے 6 افراد جھلس کر زخمی ہوئے۔ حکام کا کہنا تھا کہ گیس لیکیج گھر کے کمرے میں ہوئی اور ہیٹر جلاتے ہی دھماکہ ہوگیا۔

Related Posts