رمضان کا آغاز، جو بائیڈن کی پاکستان اور ترکی سمیت مسلم ممالک کو مبارکباد

تازہ ترین

تازہ ترین

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے رمضان المبارک کے آغاز کے موقعے پر اپنے پیغام میں پاکستان اور ترکی سمیت دیگر مسلم ممالک کو مبارکباد دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکا نے مشکلات اور تباہی کا شکار مسلم ممالک بشمول ترکی اور شام میں رہنے والوں کی حمایت کے عزم کا اعادہ کیا۔ اپنے پیغام میں صدر جو بائیڈن نے کہا کہ ہم دنیا بھر کے مسلم ممالک کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

کشمیری صحافی گرفتار، مودی حکومت استحصال بند کرے۔ایڈیٹرز گلڈ

پیغام میں جو بائیڈن نے کہا کہ مسلم برادری رمضان المبارک کے مقدس مہینے کا آغاز کر رہی ہے۔یہ مسلمانوں کیلئے  روزے، صدقے، عبادات اور تعمیر و ترقی کا وقت ہے۔ ہم ترکی اور شام کے لوگوں کے ساتھ کھڑے ہیں جو زلزلے کے دوران اپنے پیاروں سے محروم ہوئے۔

امریکی صدر نے کہا کہ ہم پاکستان کے عوام کے بھی ساتھ ہیں جو گزشتہ گرمی کے سیلاب کے بعد اپنی زندگیوں کو از سر نو تعمیر کر رہے ہیں۔ آج خاص طور پر امریکا پر امن اور کھلے عام اپنے عقائد پر عمل اور تبلیغ کرنے کے انسانی حق کو یاد کرتا ہے۔

صدر جو بائیڈن نے کہا کہ امریکا ان مسلمانوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتا ہے جو مسلسل ظلم و ستم کا سامنا کرتے رہے۔ ہم چین میں ایغور، برما میں روہنگیا اور دنیا بھر میں ظلم کا شکار دیگر مسلم معاشروں سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔

Related Posts