گاڑیاں بہہ گئیں، بجلی بند، ٹریفک جام؛ کیا حیدرآباد ڈوب رہا ہے؟

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ انڈین میڈیا)

بھارتی شہر حیدرآباد میں گزشتہ روز سہ پہر سے شروع ہونے والی شدید بارشوں کا سلسلہ تاحال جاری ہے جس کے باعث پورے شہر ندی نالوں کا منظر پیش کررہا ہے جبکہ زندگی کا نظام مفلوج ہوچکا ہے۔

شہر میں شدید بارشوں سے سڑکوں پر پانی جمع ہونے سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی۔ کئی مقامات پر گاڑیاں پانی میں پھنس گئیں جبکہ شہر کے پرانے علاقے کاروان، ٹولی چوکی، مہدی پٹنم، عنبر پیٹ، کاچی گوڑہ، سعید آباد، سنتوش نگر میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔

راج بھون روڈ، امیر پیٹ، پنجہ گٹہ اور خیریت آباد میں پانی گھٹنوں تک کھڑا ہو گیا جبکہ بعض علاقوں میں ٹریفک کی روانی مکمل طور پر رک گئی خصوصاً سوماجی گوڑہ چوراہے پر گاڑیوں کی قطاریں جام ہو گئیں۔

کاروان میں شدید بارش کے باعث بجلی کی فراہمی بھی متاثر ہوئی جبکہ مائتری ونم اور ایس آر نگر میں سڑکوں پر شدید ٹریفک جام دیکھنے میں آیا۔ ونستھلی پورم کے علاقے پرشانت نگر میں بھی پانی جمع ہونے کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

بارش کے دوران کچھ گاڑیاں بنجارہ ہلز کے ڈھلوانی علاقوں میں پانی کے ریلے میں بہہ گئیں جن کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہیں۔

سوشل میڈیا پر جعلی چندہ مہم؛ غزہ متاثرین کے نام پر کروڑوں اینٹھنے والا گروہ گرفتار

آخری اطلاعات کے مطابق شہر کے کئی علاقوں میں اب بھی بارش جاری ہے کہیں تیز تو کہیں ہلکی جبکہ شہری بارش رکنے کے منتظر ہیں تاکہ معمولاتِ زندگی بحال ہوسکیں۔

Related Posts