پوری ایک دہائی کی سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی اداکارہ کون ہے؟

تازہ ترین

تازہ ترین

فوٹو غیرملکی میڈیا

گزشتہ دہائی میں فلمی دنیا نے کئی بڑے نام دیکھے کچھ نئے چہرے چھا گئے، تو کچھ پرانے سپر اسٹارز نے اپنی دھاک مزید بٹھائی۔ شاہ رخ خان، سلمان خان، پربھاس اور رجنی کانت جیسے دیو قامت فنکاروں کا سحر برقرار رہا اور مداحوں نے ان کے ہر نئے پروجیکٹ کا شدت سے انتظار کیا، مگر ایک شخصیت ایسی نکلی جس نے ان سب کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دنیا بھر کے فلم بینوں کی سب سے زیادہ توجہ حاصل کی۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ یہ شخصیت نہ صرف مسلسل مقبول رہی بلکہ ہر دور میں نیا رنگ دکھاتی رہی۔

آئی ایم ڈی بی (انٹرنیٹ مووی ڈیٹا بیس) کی حالیہ رپورٹ کے مطابق یہ اعزاز کسی اور کو نہیں بلکہ دیپیکا پڈوکون کو حاصل ہوا ہے۔ گزشتہ دس سالوں کے دوران وہ سب سے زیادہ دیکھی جانے والی بھارتی اسٹار بن کر سامنے آئی ہیں۔

دیپیکا نے نہ صرف عالمی سطح پر شہرت حاصل کی بلکہ بالی ووڈ کے بڑے بڑے ناموں کو IMDb کی اس فہرست میں پیچھے چھوڑ دیا، جن میں شاہ رخ خان، سلمان خان اور دیگر کئی سرفہرست اداکار شامل ہیں۔ یہ کامیابی صرف ان کے فن کی نہیں بلکہ ان کی عالمی پہچان، مستقل مزاجی اور بے پناہ مداحوں کی دلیل بھی ہے۔

ٹیلر سوئفٹ کی جذباتی تقریر پر سیلینا گومز آبدیدہ، شادی کی تقریب میں دوستی کا منفرد اظہار

آئی ایم ڈی بی کی رپورٹ میں جنوری 2014 سے اپریل 2024 تک کی ہفتہ وار درجہ بندی کا تجزیہ کیا گیا، جو دنیا بھر میں ویب سائٹ کے 25 کروڑ ماہانہ وزٹرز کے اصل پیج ویوز پر مبنی ہے۔ اس فہرست میں دیپیکا پڈوکون پہلے نمبر پر ہیں، جبکہ شاہ رخ خان دوسرے نمبر پر ہیں۔
ٹاپ پانچ میں ایشوریا رائے اور عالیہ بھٹ بھی شامل ہیں، جبکہ پانچویں نمبر پر مرحوم عرفان خان ہیں۔ فہرست میں عامر خان چھٹے، سلمان خان آٹھویں، ریتھک روشن نویں اور اکشے کمار دسویں نمبر پر ہیں۔ علاقائی سنیما سے صرف پربھاس 29 ویں اور دھنوش 30 ویں نمبر پر ہیں۔
دیپیکا پڈوکون نے اس پوزیشن پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’جب میں نے اپنا سفر شروع کیا تو مجھے اکثر بتایا جاتا تھا کہ ایک عورت کو کامیاب ہونے کے لیے کس طرح اپنے کیریئر کو آگے بڑھانا چاہیے۔ لیکن شروع سے ہی میں سوال پوچھنے، اصول توڑنے اور مشکل راستہ اختیار کرنے سے نہیں ڈرتی تھی۔‘‘
انہوں نے مزید کہا کہ ’’میری فیملی، مداحوں اور ساتھیوں نے مجھ پر جو اعتماد کیا، اس نے مجھے وہ فیصلے کرنے کا حوصلہ دیا جنہوں نے آنے والی نسلوں کا راستہ آسان کیا۔ آئی ایم ڈی بی کی یہ رپورٹ میرے یقین کو مزید مضبوط کرتی ہے کہ ایمانداری، سچائی اور استقامت کی اہمیت ہے۔‘‘
آئی ایم ڈی بی پر سب سے زیادہ مقبول فلموں کی فہرست میں دیپیکا دس فلموں کے ساتھ سر فہرست اداکارہ ہیں، اگرچہ مجموعی طور پر وہ چوتھے نمبر پر ہیں۔ اس فہرست میں شاہ رخ خان بیس فلموں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں۔

Related Posts