بنگلہ دیش کا شرکت سے انکار: کیا پاکستان بھی ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کردیگا؟

تازہ ترین

تازہ ترین

محسن نقوی
(فوٹو: آن لائن)

بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ آج ٹی 20ورلڈ کپ میں شرکت کرنے یا نہ کرنے سے متعلق فیصلے کا اعلان کرے گا جبکہ متعدد کھلاڑیوں نے ورلڈ کپ میں شرکت کی حمایت کی، دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ بنگلہ دیش کی عدم شرکت کی صورت میں ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کرسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بنگلہ د یشی حکومت کھلاڑیوں سے ملاقات کے بعد ورلڈ کپ کے بائیکاٹ یا شرکت کا فیصلہ کرے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیم کے کئی سینئر کھلاڑی ورلڈ کپ میں شرکت کرنا چاہتے ہیں۔

اییک رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیشی حکومت آج کھلاڑیوں کو اعتماد میں لے گی اور بنگلہ دیش کے ورلڈ کپ میں شرکت سے انکار کی صورت میں پاکستان کی جانب سے بھی ٹی 20 ورلڈ کپ کے بائیکاٹ کا امکان ہے۔

غالب امکان یہ ہے کہ آئی سی سی نے بنگلہ دیش کے مؤقف کو تسلیم نہ کیا اور میچز بھارت میں رکھنے کی بجائے نیوٹرل وینیو پر منعقد کرنے کی شرط کو نہ مانا گیا تو پاکستان ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کرسکتا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل آئی سی سی نے بنگلا دیش کی درخواست مسترد کرتے ہوئے بنگلا دیشی کرکٹ ٹیم کے ورلڈکپ کے لیے بھارت نہ جانے کی صورت میں بنگلا دیش کی جگہ ایک اور ٹیم کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق آئی سی سی نے بورڈ ممبرز میٹنگ میں بنگلادیش کے معاملے پر فیصلہ کرلیا۔ ویب سائٹ کا دعویٰ تھا کہ آئی سی سی کی جانب سے بنگلادیش کرکٹ بورڈ کو کہا گیا کہ حکومت کو بتادیں اگر ٹیم بھارت نہیں بھیجیں گے تو بنگلادیش کی جگہ نئی ٹیم شامل کی جائے گی۔

Related Posts