ورلڈکپ: بھارت نے جنوبی افریقا کو 243 رنز سے شکست دیدی

تازہ ترین

تازہ ترین

ورلڈکپ: بھارت نے جنوبی افریقا کو 243 رنز سے شکست دیدی
ورلڈکپ: بھارت نے جنوبی افریقا کو 243 رنز سے شکست دیدی

بھارت نے یکطرفہ مقابلے کے بعد ورلڈ کپ کے 37 ویں میچ میں جنوبی افریقا کو 243 رنز سے شکست دے دی۔

بھارت نے جنوبی افریقا کے خلاف ایڈن گارڈنز کولکتہ میں کھیلے گئے میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

بھارت نے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 326 رنز بنائے، ویرات کوہلی 101 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔

روہت شرما 40،شبمن گل 23 اور سوریاکمار یادیو نے 22 نے رنز کی اننگ کھیلی، کے ایل راہول 8 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ رویندرا جڈیجا 29 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔اس کے علاوہ شریاس ائیر نے 77 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 2 چھکے اور 7 چوکے شامل تھے۔

جنوبی افریقا کی جانب سے مارکو یانسن، کگیسو رباڈا، کیشو مہاراج اور تبریز شمسی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

بھارت کے 327 رنز کے ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقا کی بیٹنگ لائن بالکل فیل ہوگئی، کوئی بھی بلے باز بھارتی بولرز کے سامنے اچھی کارکردگی نہ دکھا سکا۔

جنوبی افریقا کی پوری ٹیم 28 ویں اوور میں صرف 83 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی، مارکو یانسن 14 اور وین ڈر ڈوسین 13 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

حریم شاہ کو نسیم شاہ کی یاد ستانے لگی؟

کپتان ٹمبا باووما اور ڈیوڈ ملر نے 11،11 رنز بنائے جبکہ ایڈن مارکرم 9 اور کیشو مہاراج 7 رنز بناسکے۔

Related Posts