یقین نہیں آئے گا مگر یہ سچ ہے؛ ہنی سنگھ نے ایک دن میں 51 گانے ریلیز کردیئے

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ آن لائن)

بھارتی میوزک انڈسٹری کے مشہور گلوکار یو یو ہنی سنگھ نے اپنی واپسی کو یادگار بنانے کے لیے میوزک کی دنیا میں ایک نیا سنگ میل عبور کر لیا۔ ٹی سیریز کے تعاون سے ریلیز ہونے والا ان کا نیا البم 51 گلوریئس ڈیز صرف ایک البم نہیں بلکہ ایک میوزیکل تجربہ بن گیا ہے جو اپنی نوعیت کا پہلا منصوبہ ہے جس میں ایک ہی دن میں 51 گانے جاری کیے گئے۔

یہ البم نہ صرف ہنی سنگھ کی میوزیکل صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے بلکہ ان کی واپسی کو بھی ایک نئے انداز میں مناتا ہے۔ مختلف موڈز، موسیقی کی اقسام اور اسٹائلز سے بھرپور اس البم میں ہنی سنگھ نے نہ صرف سولو پرفارمنس دی ہے بلکہ معروف فنکاروں جیسے اے پی ڈھلوں، بوہیمیا، نورا فتیحی اور دیگر کے ساتھ بھی تعاون کیا ہے۔

کون ہیں اتنی خوبصورت خاتون؟ سوشل میڈیا پر عمیر جسوال کی اہلیہ کے چرچے

البم کی ریلیز کے ساتھ ہی انہوں نے مافیا نامی گانے کا میوزک ویڈیو بھی جاری کیا جس میں اداکارہ نرگس فخری جلوہ گر ہوئی ہیں۔ سنیمائی انداز کا یہ ویڈیو البم کے وسیع کینوس اور تخلیقی وسعت کو خوبصورتی سے پیش کرتا ہے۔

گلوکار ہنی سنگھ کا جذبہ اور وعدہ

اس موقع پر یو یو ہنی سنگھ نے کہا کہ یہ صرف ایک البم نہیں بلکہ میری زندگی کی سب سے بڑی خوشی ہے۔ 51 گانے، 51 جذبات اور 51 طریقے یہ ثابت کرنے کے لیے کہ میں واپس آ چکا ہوں اور ابھی یہ شروعات ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس پراجیکٹ میں میری محنت، جذبہ اور پوری جان شامل ہے۔ میں چاہتا تھا کہ اپنے چاہنے والوں کو کچھ ایسا دوں جو پہلے کبھی نہ ہوا ہو کچھ جو وہ برسوں تک یاد رکھیں۔

میڈیا اور مداحوں کی جانب سے اس البم کو کافی پذیرائی مل رہی ہے اور اسے بھارتی پاپ اور ہپ ہاپ میوزک میں ہنی سنگھ کی مضبوط واپسی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ ان کے مداحوں کے لیے یہ البم ایک تحفے سے کم نہیں جو ان کی موسیقی سے محبت کو مزید گہرا کرتا ہے۔

Related Posts