کراچی پولیس نے بنگلے سے 19 لاکھ روپے چوری کرنے پر 2 ماسیوں کو گرفتار کر لیا

تازہ ترین

تازہ ترین

karachi police
Police raid Karachi Superhighway restaurant arrest 10

کراچی پولیس نے بنگلے سے 19 لاکھ روپے چرانے پر کارروائی کرتے ہوئے 2 گھریلو ماسیوں کو گرفتار کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس توحید کمرشل میں گھر میں کام کرنے والی ماسیوں نے گھر کا صفایا کردیا۔ 2 گھریلو ملازماؤں نے بنگلے سے 19 لاکھ روپے چوری کیے اور فرار ہو گئیں۔

کلفٹن پولیس نے بر وقت کارروائی کرتے ہوئے دونوں کو حراست میں لے لیا ہے۔ بنگلے سے چوری کی ہوئی 13 لاکھ روپے کی رقم برآمد بھی کی گئی۔ پولیس نے مہناز اور فرزانہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا جن سے مزید تفتیش جاری ہے۔
یاد رہے کہ اِس سے قبل وفاقی دارالحکومت کے تھانہ ویمن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چوری میں ملوث گھریلو ملازمہ کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے لاکھوں روپے کا چوری شدہ سامان برآمد کر لیا۔

تھانہ ویمن پولیس نے گزشتہ برس 6 فروری کو کارروائی کے دوران ملزمہ کو گرفتار کیا اور اس کے قبضے سے 32 تولے کے زیورات برآمد کیے۔ گھریلو ملازمہ پر چوری کے بعد فرار ہونے کا الزام عائد کیا گیا۔

Related Posts