کراچی کے علاقے میٹھا درتھانے کی حدود میں پھل فروش سے جبری طور پر سستا پھل خریدنے والے اے ایس آئی کو حکام کی جانب سے معطل کردیا گیا۔
معطل پولیس افسر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں اس پر الزام تھا کہ پھل فروش کو آم خریدنے کے بعد پیسے کم دیئے اور اسے مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔
اے ایس آئی عمران کو سستا پھل خریدنے اور شہری پر تشدد کرنے کے جرم میں ایس ایس پی سٹی شبیر احمد سیٹھار نے معطل کردیا۔
کراچی ڈسٹرکٹ سٹی تھانہ میٹھادر کے ASIکا پھل فروش پر تشدد کا معاملہ
ایس ایس پی سٹی شبیر احمد سیٹھار کا خبر موصول ہوتے ہی بروقت نوٹس
ایس ایس پی سٹی نے ASIعمران کو سسپینڈ کرکے انکوائری ASPبغدادی کو دیدی
عوام کی خدمت حفاظت عزت اولین ترجیح ہے ایس ایس پی سٹی ????#Karachi #Police pic.twitter.com/okhKhxchnB
— Ahmed Faridi (@ahmedfaridi2) June 22, 2022
اے ایس آئی عمران کی ویڈیو سوشل میڈیا وائرل ہوئی تھی جس میں کچھ لوگ ایک پھل فروش لڑکے سے پوچھ رہے تھے کہ پولیس افسر نے تم سے کتنے کلو آم لیے اور اس کے کتنے پیسے دیئے۔
پھل فروش کے مطابق وہ 180 روپے فی کلو آم فروخت کر رہا تھا۔ پولیس افسر نے اسے 5 کلو کے 300 روپے دیئے،ویڈیو وائرل ہونے پر ایس ایس پی سٹی نے اے ایس آئی عمران کو معطل کر کے اے ایس پی بغدادی کو انکوائری افسر مقرر کر دیا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








