پھل فروش سے جبری طور پر سستے پھل خریدنے والا اے ایس آئی معطل

تازہ ترین

تازہ ترین

پھل فروش سے جبری طور پر سستے پھل خریدنے والا اے ایس آئی معطل
پھل فروش سے جبری طور پر سستے پھل خریدنے والا اے ایس آئی معطل

کراچی کے علاقے میٹھا درتھانے کی حدود میں پھل فروش سے جبری طور پر سستا پھل خریدنے والے اے ایس آئی کو حکام کی جانب سے معطل کردیا گیا۔

معطل پولیس افسر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں اس پر الزام تھا کہ پھل فروش کو آم خریدنے کے بعد پیسے کم دیئے اور اسے مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔

 اے ایس آئی عمران کو سستا پھل خریدنے اور شہری پر تشدد کرنے کے جرم میں ایس ایس پی سٹی شبیر احمد سیٹھار نے معطل کردیا۔

اے ایس آئی عمران کی ویڈیو سوشل میڈیا وائرل ہوئی تھی جس میں کچھ لوگ ایک پھل فروش لڑکے سے پوچھ رہے تھے کہ پولیس افسر نے تم سے کتنے کلو آم لیے اور اس کے کتنے پیسے دیئے۔

پھل فروش کے مطابق وہ 180 روپے فی کلو آم  فروخت کر رہا تھا۔ پولیس افسر نے اسے 5 کلو کے 300 روپے دیئے،ویڈیو وائرل ہونے پر ایس ایس پی سٹی نے اے ایس آئی عمران کو معطل کر کے اے ایس پی بغدادی کو انکوائری افسر مقرر کر دیا۔

 

 

Related Posts