دو سال کی پابندیوں کے بعد اس سال بڑی تعداد میں مسلمان فریضہ حج ادا کریں گے۔
حج کے موقع پر مختلف مشہور شخصیات کی جانب سے انسٹاگرام پر تصاویر شیئر کی گئیں۔
پاکستانی فاسٹ بولر شعیب اختر بھی رواں برس مناسک حج کی ادائیگی کر رہے ہیں ۔
پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور جوڑی جویریہ اور سعود بھی اس سال حج ادا کریں گے، جویریہ کی جانب سے انسٹاگرام پر احرام باندھے تصاویر شیئر کی گئیں۔
رہنما پیپلز پارٹی شرمیلا فاروقی نے بھی اپنے صارفین کے ساتھ مدینہ منورہ میں لیں گئیں تصاویر شیئر کردیں۔
معروف ٹی وی میزبان وسیم بادامی بھی حج اکبر کی سعادت حاصل کریں گے ۔ وسیم بادامی نے بھی اپنی اسٹوری پر مسجد نبوی صلی اللہ والہ وسلم میں لی گئی تصویر شیئر کی۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








