کراچی میں کھلے مین ہول میں گر کر کمسن بچہ جاں بحق، لاش کہاں سے ملی؟ 

تازہ ترین

تازہ ترین

4 years boy dies after falling into open manhole
ARY

کراچی :شاہ لطیف ٹاؤن سیکٹر 22 میں کھلے مین ہول میں گرنے سے چار سالہ بچہ جاں بحق ہو گیا۔

شاہ لطیف ٹاؤن میں واقع اپنے گھر سے افطار سے پہلے نکلا لیکن واپس نہیں آیا۔ تلاش کرنے پر اس کے ورثاء کو اس کی لاش علاقے کے ایک کھلے مین ہول سے ملی۔

اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر لاش کو مین ہول سے نکال کر قریبی اسپتال منتقل کیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق بچے کی شناخت محسن لاشاری کے نام سے ہوئی ہے۔

یاد رہے کہ کراچی میں کھلے مین ہولز میں گرنے سے کئی بچوں کی اموات کے باوجود شہر میں درجنوں مقامات پر کھلے مین ہولز موجود ہیں جن میں گرنے کے واقعات تواتر کے ساتھ پیش آرہے ہیں۔

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے شہر کے کھلے مین ہولز اور گٹروں پر ڈھکن رکھنے کااعلان کیا تھا تاہم اس کے باوجود شہر میں کھلے مین ہولز میں بچوں کے گرنے کے واقعات جاری ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ سیاسی جماعت اپنی سیاست چمکانے میں مصروف ہیں، عوام کے مسائل سے کسی کو کوئی سروکار نہیں، جن کے بچے ایسی المناک موت کا شکار بن رہے ہیں حکومت ان کے دکھوں کا مداوا کرے اور جلد سے جلد کھلے مین ہولز پر ڈھکن لگائے جائیں۔

Related Posts