بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا بین الاقوامی فٹبال اسٹار کریم بینزیما کے ساتھ ڈیٹنگ کی افواہوں کی وجہ سے ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئی ہیں۔
یہ قیاس آرائیاں اس وقت شروع ہوئیں جب اروشی کو میڈرڈ اسپین میں دیکھا گیا، اداکار نے بعد میں انسٹاگرام پر “صنم رے” گانے کے ساتھ ایک تصویر پوسٹ کی۔
وائرل تصویر میں اروشی کریم بینزیما کے ساتھ پوز دیتے ہوئے نظر آ رہی ہیں، شائقین نے قیاس آرائیاں کرنے میں جلدی کی، کچھ نے اسے معروف فرانسیسی فٹبالر سے ملنے والی “پہلی ہندوستانی اداکارہ” کا نام بھی دیا۔
کریم بینزیماریال میڈرڈ میں اپنے کامیاب کیریئر اور ریحانہ کے ساتھ اپنے سابقہ تعلقات کے لیے جانے جاتے ہیں،ان کے عالمی سطح پر بہت زیادہ مداح ہیں اور ان کے اثاثوں کی مجموعی مالیت کرسٹیانو رونالڈو اور لیونل میسی سے بھی زیادہ ہے۔
سوشل میڈیا پر اپنی بے پناہ مقبولیت کی وجہ سے انسٹاگرام پر 70.3 ملین سے زیادہ فالوورز کے ساتھ اروشی روٹیلا ہندوستان کی سب سے نمایاں اور بااثر شخصیات میں سے ایک کے طور پر سامنے آئی ہیں، جو وزیر اعظم نریندر مودی اور ویرات کوہلی کے مد مقابل مداح رکھتی ہیں۔
اروشی روٹیلا اور کریم بینزیما کے تعلق کی افواہوں نے دنیا بھر میں دونوں کے مداحوں کو اپنے سحر میں جکڑ لیا ہےاور شائقین ابھرتے ہوئے تعلقات کے بارے میں مزید اپ ڈیٹس کا بے تابی سے انتظار کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ اروشی روٹیلا پاکستان کے نامور فاسٹ بالر نسیم شاہ کے حوالے سے بھی بہت زیادہ خبروں میں رہی ہیں ، سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہےکہ کریم بینزیما سے افیئر کے بعد نسیم شاہ کی جان اروشی سے چھوٹ جائیگی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








