شاہد آفریدی کی اسرائیل کی حمایت، حقیقت سامنے آگئی

تازہ ترین

تازہ ترین

No Shahid Afridi did not support Israel

پاکستان کے سابق کرکٹر شاہد خان آفریدی نے حماس کے ہاتھوں یرغمال اسرائیلیوں کی رہائی کے حوالے سے منعقدہ تقریب کی حمایت سے انکار کردیا۔

شاہد آفریدی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کچھ اسرائیل نواز لوگوں کے ساتھ اپنی تصاویر کے سیاق و سباق کی وضاحت کی۔ شاہد آفریدی نے بتایا کہ مانچسٹر کی ایک سڑک پر چہل قدمی کے دوران یہ افراد ان کے پاس آئے اور سیلفی لینے کی درخواست کی۔ اس وقت وہ ان کی شناخت سے ناواقف تھے اور انہیں مداح سمجھتے تھے۔

شاہد آفریدی نے واضح کیا کہ انہوں نے “فرینڈز آف اسرائیل” تقریب میں شرکت نہیں کی اور انسٹاگرام پر تصویر اسرائیل کے لیے ان کی حمایت کی نشاندہی نہیں کرتی۔

ان کا کہنا تھا کہ ’’فلسطین میں معصوم جانوں کو اذیت میں مبتلا دیکھنا واقعی دل دہلا دینے والا ہے۔ مانچسٹر میں شیئر کی گئی کوئی بھی تصویر یا ایسوسی ایشن کسی بھی ایسی صورتحال کے لیے میری حمایت کی عکاسی نہیں کرتی ہے جہاں انسانی جانیں خطرے میں ہوں۔ میں پوری دنیا سے شائقین کے ساتھ تصویریں بنواتا ہوں اور یہ صورت حال کچھ مختلف نہیں تھی۔

 

قبل ازیں فرینڈز آف اسرائیل نامی اکاؤنٹ سے تنظیم کے دو عہدیداروں کے ساتھ شاہد آفریدی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیاگیا تھا کہ پاکستانی بین الاقوامی کرکٹر شاہد آفریدی نے مانچسٹر میں گزشتہ اتوار کو ہمارے یرغمالیوں کی رہائی کے لیے ہماری کال کی حمایت کی ہے جس پر ذوالفقار علی بھٹو کی پوتی فاطمہ بھٹو نے بھی پوسٹ شیئر کی اور تصویر پر ردعمل کا اظہار کیا تھا۔

Related Posts