ایشیا کپ میں پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان میچ کا وقت ایک گھنٹہ آگے بڑھا دیا گیا، ترجمان پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کے تنازع کے حوالے سے تاحال آئی سی سی سے بات چیت کا سلسلہ جاری ہے۔
We have asked the Pakistan team to depart for the Dubai Cricket Stadium. Further details to follow
— Mohsin Naqvi (@MohsinnaqviC42) September 17, 2025
ترجمان پی سی بی عامر میر نے میڈیا کو بتایا کہ میچ منسوخ نہیں ہوا بلکہ وقت ایک گھنٹہ آگے کردیا گیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے دو سابق چیئرمینز نجم سیٹھی اور رمیز راجہ کو پی سی بی ہیڈکوارٹر بلایا ہے۔
پاکستانی ٹیم ہوٹل سے گرائونڈ روانہ ہو رہی ہے۔۔!! pic.twitter.com/zNafbBxyO8
— Khurram Iqbal (@khurram143) September 17, 2025
دوسری جانب آئی سی سی کے میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان میچ کیلئے دبئی کرکٹ اسٹیڈیم آئے اور کچھ دیر اپنے دفتر میں رہنے کے بعد آئی سی سی ہیڈ کوارٹر چلے گئے ہیں۔
ایشیا کپ: پاکستان یو اے ای میچ کا فیصلہ نہیں ہوسکا، قومی ٹیم ہوٹل میں موجود، شائقین پریشان
دبئی سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم ہوٹل سے اسٹیڈیم کیلئے روانہ ہوگئی ہے اور میچ ایک گھنٹہ تاخیر سے شروع ہوگا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








