بجلی کا نیا کنکشن لینے والوں کے لیے بڑی شرط عائد، جانئے اب کیا کرنا ہوگا؟

تازہ ترین

تازہ ترین

فائل فوٹو

اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) نے صارفین کے لیے ایک نیا اور شفاف نظام متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اب بجلی کے تمام نئے اور دوبارہ کنکشن حاصل کرنے والوں کے لیے بائیومیٹرک تصدیق لازمی ہوگی۔ یہ فیصلہ آئیسکو کے چیف ایگزیکٹو انجینئر چوہدری خالد محمود اور نادرا ٹیکنالوجیز کے سی ای او عمر خان آزاد کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے بعد کیا گیا۔

نئے بائیومیٹرک نظام کا مقصد جعلی اور غیر قانونی کنکشنز کی حوصلہ شکنی کرنا اور صارفین کی درست شناخت کو یقینی بنانا ہے۔ اس نظام کے ذریعے کنکشن جاری کرنے سے پہلے درخواست دہندہ کی انگلیوں کے نشانات سے شناخت کی تصدیق کی جائے گی، جس سے جعل سازی کے امکانات ختم ہوں گے۔

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت اڑھائی لاکھ خواتین کو ڈیجیٹل اسکلز سکھانے کا اعلان، آپ بھی فائدہ اٹھائیں

آئیسکو حکام کے مطابق یہ اقدام نہ صرف شفافیت بڑھائے گا بلکہ صارفین کا ڈیٹا اپڈیٹ رکھنے، واجبات کی نگرانی اور بقایاجات کے بروقت ازالے میں بھی مددگار ثابت ہوگا۔ نیا سسٹم نافذ ہونے کے بعد کوئی بھی نادہندہ بقایا جات ادا کیے بغیر نیا کنکشن حاصل نہیں کر سکے گا۔

نادرا ٹیکنالوجیز کے ساتھ دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آئیسکو کے چیف ایگزیکٹو چوہدری خالد محمود نے کہا کہ کمپنی جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے صارفین کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ ان کے مطابق ڈیجیٹلائزیشن کی سمت یہ قدم صارف دوست اقدامات کے تسلسل کی ایک اہم کڑی ہے، جو مستقبل میں بجلی کے نظام کو مزید شفاف اور مؤثر بنائے گا۔

Related Posts