قاتلانہ حملے میں زخمی اسٹیفنی ڈئینل انتقال کرگئی

تازہ ترین

تازہ ترین

Stephanie Daniel
MM NEWS

کراچی :محمود آباد کے رہائشی رچرڈ ڈئینل کی بیٹی اسٹیفنی ڈئینل قاتلانہ حملے میں زخمی ہونے کے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کرگئی۔

مقامی چرچ کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق اسٹیفنی ڈئینل کو برطانیہ سے وطن واپس آنے کے بعد نامعلوم افراد نے تشدد کا نشانہ بنایا تھا، اسٹیفنی ڈئینل کو حملے میں شدید چوٹیں آئی تھیں جبکہ سر پر آنے والی چوٹ جان لیوا ثابت ہوئی۔

اس سے پہلے بھی مسیحی گاسپل سنگر اسٹیفنی ڈئینل کو گزشتہ سال 16جولائی 2023کو بلوچ کالونی کے علاقے میں اقرا یونیورسٹی کے قریب گاڑی میں جاتے ہوئے موٹرسائیکل سوار شدت پسندوںنے قتل کرنے کی کوشش کی تھی ۔

اس واقعہ میں اسٹیفنی ڈئینل اور ان کے والد رچرڈ ڈئینل کو شدید چوٹیں آئی تھیں۔ پولیس کو بار بار درخواست دینے کے باوجود شرپسند عناصر کیخلاف کوئی کارروائی نہ ہونے کی وجہ سے رچرڈ ڈئینل اپنی بیٹی اسٹیفنی ڈئینل کو برطانیہ لے گئے تھے تاہم اسٹیفنی ڈئینل چند روز قبل پاکستان واپس آئی تھی اور کراچی میں اپنے گھر آمد پر محمود آباد کے علاقے میں سفر کے دوران تشدد کا نشانہ بنایا گیا جس میں زخمی ہونے کے بعد اسٹیفنی ڈئینل کا انتقال ہوگیا ہے۔

قبل ازیں کچھ شدت پسندوں نے سال 2006میں رچرڈ ڈئینل کی اہلیہ اوراسٹیفنی ڈئینل کی والدہ پر بھی پرتشدد حملہ کیا تھا جس میں اسٹیفنی کی حاملہ والدہ ہلاک ہوگئی تھیں اور پیٹ میں موجود بچہ بھی مرگیا تھا۔

Related Posts