پروکٹر اینڈ گیمبل کا اہم فیصلہ! پاکستان میں جیلٹ کی کاروباری سرگرمیاں بند

تازہ ترین

تازہ ترین

Gillette exits Pakistan as P&G restructures global operations, PSX delisting under consideration
ONLINE

پاکستان میں جیلٹ کی سرگرمیاں اب ختم ہونے جا رہی ہیں،کمپنی نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو آگاہ کیا ہے کہ پروکٹر اینڈ گیمبل (پی اینڈ جی) نے اپنے عالمی تنظیمی ڈھانچے کی از سر نو ترتیب کے حصے کے طور پر ملک میں کاروبار ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ اعلان جیلٹ پاکستان لمیٹڈ کی جانب سے جمعرات کو دائر کردہ نوٹس میں کیا گیا جو سیکورٹیز ایکٹ 2015 کی دفعات اور پی ایس ایکس رول بک کے تحت لازم تھا۔

کمپنی نے وضاحت کی کہ یہ فیصلہ پی اینڈ جی کی عالمی سطح پر جاری اس تنظیمی حکمتِ عملی کا حصہ ہے جس میں پورٹ فولیو، سپلائی چین اور تنظیمی ڈھانچے میں تبدیلیاں شامل ہیں تاکہ کاروباری ترقی کو تیز کیا جا سکے اور قدر میں اضافہ کیا جا سکے۔

جیلٹ کمپنی ایل ایل سی نے اس فیصلے سے جیلٹ پاکستان لمیٹڈ اور اس کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کو باضابطہ طور پر آگاہ کیا ہے۔

کاروبار بند کرنے کے اس عمل کے تحت بورڈ آف ڈائریکٹرز مختلف پہلوؤں پر غور کر رہا ہے، جن میں کمپنی کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج سے ڈیلِسٹ کرنا بھی شامل ہے۔

اس مقصد کے لیے تمام قانونی اور ریگولیٹری تقاضوں کو مدنظر رکھا جائے گا۔ جیلٹ پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ اس معاملے پر حتمی فیصلے کے لیے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس 2 اکتوبر 2025 کو منعقد ہوگا۔

پاکستان میں سونا انتہائی مہنگا! آج جمعرات 2 اکتوبر کو فی تولہ قیمت کتنی؟

جیلٹ پاکستان لمیٹڈ کا قیام 9 دسمبر 1986 کو بطور پبلک لمیٹڈ کمپنی عمل میں آیا تھا۔ یہ کمپنی بلیڈز اور ریزرز کی مارکیٹنگ اور فروخت کرتی رہی ہے۔

کمپنی دی سیریز ایکوزیشن بی وی نیدرلینڈز کی ذیلی کمپنی ہے، جو خود مکمل طور پر پی اینڈ جی کمپنی یو ایس اے کی ملکیت ہے۔

Related Posts