معروف بھارتی اداکارہ جیکولین فرنینڈس جلد اپنے بین الاقوامی کیریئر کا آغاز کرنے والی ہیں، اداکارہ لیجنڈ اداکار ون ڈیم کے ہمراہ ایکشن فلم میں نظر آئینگی۔
قبل ازیں جیکولین فرنینڈس نے ون ڈیم کے ہمراہ اپنی کچھ تصویریں پوسٹ کی تھیں، جس کے بارے میں مختلف قسم کی قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں۔
تاہم اب اداکارہ نے فلم فیئر سے گفتگو میں کہا کہ میں نے حال میں وین ڈیم کے ساتھ اٹلی میں فلم کی شوٹنگ کی ہے، اُن کے ساتھ کام کرنا بہترین تھا، وہ واقعی ایکشن ہیرو ہیں۔
نورا فتحی نے جیکولین فرنینڈس کیخلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کر دیا
اداکارہ کا کہنا تھا کہ میرے اور میرے اہلِ خانہ کے پاس ان کی فلموں کی کلیکشن موجود ہے اور ہم وہ دیکھتے رہتے ہیں۔ میں نے اپنے خواب میں بھی نہیں سوچا تھا کہ میں کبھی ان کے ساتھ فلم میں کام کرونگی۔
جیکولین فرنینڈس کے مطابق ون ڈیم کے ساتھ فلم میں کام کرنے کا تجربہ بہت اچھا رہا، اسکرپٹ بہت ہی شاندار تھا، جس میں ایکشن، ڈرامہ اور سسپنس سب کچھ تھا۔
کام کے محاذ پر اداکارہ بہت جلد سونوسود کے ساتھ فلم میں نظر آئینگی، جس کی کہانی گینسٹر کے گرد گھومتی ہے جسے جیکولین نامی نوجوان خاتون کی حفاظت کے لیے رکھا گیا ہے۔ فلم کو ویبھو مشرا نے ڈائریکٹ کیا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








