مانسہرہ: محکمہ جنگلی حیات نے کارروائی کر کے 20 کروڑ مالیت کی نایاب چیتا چھپکلیوں کی غیر قانونی اسمگلنگ کو ناکام بنا دیا۔
محکمہ وائلڈ لائف خیبرپختونخوا کے مطابق نایاب چھپکلیوں کو اسمگل کرنے والے 2 ملزمان کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔
محکمۂ جنگلات کے ترجمان نے بتایا کہ مانسہرہ ٹول پلازہ پر کارروائی کے دوران گاڑی سے 15 نایاب چیتا چھپکلیاں برآمد کی گئیں۔
لیپرڈ گیکو نامی چھپکلیاں بیرون ملک اسمگل کی جارہی تھیں۔ دوران تفتیش ملزمان نے انکشاف کیا کہ چھپکلیاں ایبٹ آباد اور حویلیاں کی مختلف پہاڑوں اور جنگلات سے پکڑی گئی تھیں۔ ملزمان کے خلاف وائلڈ لائف اینڈ بائیو ڈائیورسٹی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں









