کراچی:محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ہندوستان میں رن آف کچھ کے اوپر تیار ہونے والا ممکنہ طوفان آسنا شدت اختیار کرتے ہوئے شہر قائد کے مزید قریب آگیا ہے، ڈیپ ڈیرپشن کی وجہ سے بننے والے طوفان کے باعث کراچی میں آج بھی شدید بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ طوفان کے زیر اثر یکم ستمبر تک حب، لسبیلہ، آواران، کیچ اور گوادر میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ کراچی میں بھی بارش متوقع ہے ۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ طوفان کی وجہ سے ہواؤں کی رفتار 60 سے 70 کلو میٹر فی گھنٹہ تک ہوسکتی جس کی وجہ سے سمندر میں طغیانی بھی دیکھی جارہی ہے۔
سمندری طوفان مزید قریب، کراچی ودیگر شہروں سے کب ٹکرائے گا؟ محکمہ موسمیات نے وقت بتادیا
ماہرین کے مطابق امکان ہے کہ سسٹم ابتدائی طور پر مغرب/شمال مغرب کی طرف بڑھتا رہے گا اور اس کے زیر اثر کراچی، تھرپارکر، بدین، ٹھٹھہ، سجاول، حیدرآباد، مٹیاری، عمرکوٹ، میرپورخاص، سانگھڑ ودیگر علاقوں میں بارش کا امکان ہے تاہم سمندری طوفان اسنا کراچی سمیت سندھ کے ساحلی علاقوں سے براہ راست نہیں ٹکرائے گا جبکہ عمان کی طرف چلا جائیگا۔
محکمۂ موسمیات نے اپنے چھٹے الرٹ میں بتایا کہ سمندری طوفان بحیرۂ عرب کے شمال مشرق میں کراچی سے 120کلو میٹر دور ہے اور کراچی سمیت سندھ کی ساحلی پٹی سے دور جا رہا ہے، بلوچستان کی ساحلی پٹی کی جانب بڑھتے ہوئے طوفان کا رخ عمان کی جانب ہو گا، طوفان سمندر میں ہی کمزور ہو کر ختم ہونے کا امکان ہے، کسی ساحل سے ٹکرانے کا امکان نہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








