بالی ووڈ اداکار پربھاس اور کریتی سینن کی فلم آدی پرش نے باکس آفس پر دھوم مچادی۔
اوم راوت کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں پربھاس، کریتی سینن اور سیف علی خان نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں۔ اس فلم میں پربھاس نے راگھوا، کریتی سینن جانکی اور سیف علی خان نے لنکیش کا کردار ادا کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق پابندی کے باوجود بھی فلم ریلیز کے پانچ دنوں میں 395 کروڑ سے زائد کا بزنس کرچکی ہے اور بہت جلد 400 کروڑ کے کلب میں داخل ہونے والی ہے۔
پاکستانی یونیورسٹی میں ہولی منانے پر سوشل میڈیا صارفین شدید برہم
واضح رہے کہ بھارت میں معروف اداکار پربھاس اور کریتی سینن کی فلم ‘آدی پرش’ کی ریلیز کے بعد تنازع نے سر اٹھا دیا ہے اور فلم پر ہندوؤں کے مذہبی جذبات مجروح کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
فلم کی ریلیز کے خلاف بھارت بھر میں احتجاج کیا جارہا ہے اور فلم پر پابندی کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے جبکہ فلم کے پروڈیوسرز کو قانونی نوٹس بھی جاری کردیے گئے ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








