بالی ووڈ کی مقبول اداکارہ ریچا چڈھا اور ان کے شوہر علی فضل کے گھر شادی کے تقریباً چار سال بعد ننھی پری آگئی ہے۔
علی فضل اور ریچا چڈھا نے اپنے سوشل میڈیا ہینڈلز پر اپنی بچی کی آمد کے حوالے سے ایک خوبصورت اپڈیٹ شیئر کی جس میں لکھا ہے: “ہم 16.07.24 کو ایک صحت مند بچی کی آمد کا اعلان کرتے ہوئے خوشی سے پھولے نہیں سمارہے ہیں! ہمارے خاندان بہت خوش ہیں اور ہم اپنے خیر خواہوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں ان کی محبتوں اور برکتوں کے لیے!۔
اس سے قبل ریچا نے کچھ تصاویر پوسٹ کی تھیں جن میں وہ اپنے پیٹ کو نمایاں کرتی نظر آئیں۔ پہلی تصویر میں ریچا کے بے بی بمپ کو دیکھ سکتے ہیں، ایک اور تصویر میں علی اور ریچا کو صوفے پر لیٹے ہوئے ایک ساتھ پوز دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
اس سے قبل، فلمی گیان کے ساتھ ایک انٹرویو میں، ریچا چڈھا نے بات چیت کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ یقین رکھتی ہیں کہ ان کے حمل نے علی فضل کی قسمت کو کھول دیا ہے۔ریچا نے کہا کہ جب سے وہ حاملہ ہوئی ہیں، علی پیشہ ورانہ طور پر مزید بہتر ہورہے ہیں کیونکہ انہوں نے 4 سے 5 فلمیں سائن کی ہیں، ساتھ ہی کئی بین الاقوامی آڈیشنز کے مواقع بھی ملے ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








