حیدرآباد میں گیس سلنڈر پھٹنے سے دو افراد جاں بحق، متعدد زخمی

تازہ ترین

تازہ ترین

Explosion sound reported at New Sabzi Mandi, Karachi
FILE PHOTO

حیدرآباد کے علاقے پریٹ آباد میں گیس سلنڈر پھٹنے سے دو افراد جاں بحق اور 30 زخمی ہوگئے، جن میں سے چھ کی حالت تشویشناک ہے۔

دھماکہ ایک گنجان آباد علاقے میں ہوا، مقامی لوگ اور امدادی کارکن متاثرین کی مدد کے لیے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔

زخمیوں کو سول اسپتال کے برنس وارڈ منتقل کیا گیا جہاں دو افراد دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔ ایم ایس سول اسپتال ڈاکٹر خالد بخاری کے مطابق تمام زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ہسپتال انتظامیہ نے الرٹ جاری کر دیا ہے اور عملہ متاثرین کو طبی امداد فراہم کرنے کے لیے انتھک محنت کر رہا ہے۔

ایس ایس پی حیدرآباد فرخ لنجار نے اسپتال کا دورہ کیا اور عملے کو زخمیوں کی ہر ممکن مدد کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے تصدیق کی کہ دھماکے میں 30 افراد زخمی ہوئے، جن میں زیادہ تر بچے شامل ہیں۔

مریضوں کے لواحقین نے اسپتال میں علاج معالجے کی سہولیات نہ ہونے پر احتجاج کیا، انتظامیہ نے رینجرز کو طلب کرلیا۔ گورنر سندھ، وزیراعلیٰ مراد علی شاہ اور چیف سیکریٹری سندھ نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مکمل اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

وزیراعلیٰ نے کمشنر حیدرآباد کو ہدایت کی ہے کہ زخمیوں کی صحت یابی کے لیے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے جائیں اور تشویشناک حالت میں مزید علاج کے لیے کراچی ریفر کیا جائے۔

Related Posts