گرو مندر فائرنگ: پولیس ملزمان تک پہنچ گئی، 3 گرفتار، اہم انکشافات

تازہ ترین

تازہ ترین

کراچی: گرو مندر فائرنگ کے واقعے کے چند گھنٹے بعد پولیس حکام نے مبینہ طور پر کراچی کے مختلف مقامات سے تین مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان فائرنگ کے واقعے میں براہ راست ملوث افراد کے قریبی ساتھی ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ تینوں ملزمان مبینہ طور پر ملزمان سے رابطے میں تھے۔

دریں اثنا پولیس حکام نے افراد کے جیوفینسنگ اور موبائل کال ریکارڈ کی مدد سے تحقیقات کا آغاز کیا۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ جمعرات کی صبح کراچی کے علاقے گرو مندر کے قریب نامعلوم مسلح افراد کی کار پر فائرنگ کے نتیجے میں دو بھائی جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے تھے۔

مزید برآں حالیہ پیش رفت سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ملزمان جاں بحق افراد کے قریبی رشتہ دار ہیں اور واقعہ ذاتی دشمنی کی بنا پر پیش آیا۔

ایس پی جمشید کوارٹر علینا راجپر کے مطاق حملے میں چار مشتبہ افراد شامل تھے جنہوں نے گاڑی پر متعدد راؤنڈ فائرکئے۔ انہوں نے کہا، “متاثرین میں سے دو شدید زخمی ہوئے اور بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے جب کہ دیگر دو زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ فائرنگ میں 9 ایم ایم پستول کا استعمال کیا گیا جبکہ جائے وقوعہ سے 18 گولیوں کے خول برآمد ہوئے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں اور واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔

Related Posts