ہیرا پھیری 3، کیا کارتک آریان دوبارہ اکشے کمار کی جگہ لینگے؟

تازہ ترین

تازہ ترین

ہیرا پھیری 3، کیا کارتک آریان دوبارہ اکشے کمار کی جگہ لینگے؟
ہیرا پھیری 3، کیا کارتک آریان دوبارہ اکشے کمار کی جگہ لینگے؟

اکشے کمار، پریش راول، اور سنیل شیٹی کی فلم ’ہیرا پھیری‘ کا شمار بالی ووڈ کی کامیاب ترین فلموں میں ہوتا ہے، فلم کو اُس کے بہترین مزاح کی وجہ سے آج بھی مقبولیت حا صل ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق فلم کے تیسرے حصے کی عکس بندی شروع کی جارہی ہے جس کیلئے کارتک آریان کا نام زیرِ غور ہے۔ فلم کے پروڈیوسر فیروز ناڈیا ڈوالا نے حال ہی میں تصیدق کی ہے کہ وہ بہت جلد فلم کے تمام فرنچائزز کو واپس لانے کا منصوبہ کررہے ہیں ، تاہم اکشے کمار نے فلم میں واپسی سے منع کردیا اور اُن کی جگہ پر کارتک آریان کا نام سامنے آرہا ہے۔

گزشتہ دنوں اداکار اکشے کمار کے مداح نے ٹوئٹر پر پریش راول کو ٹیگ کرتے ہوئے پوچھا کہ کیا ہیرا پھیری 3 کی کاسٹ میں کارتک آریان کی شمولیت کی خبریں درست ہیں؟ جس پر انہوں نے جواب دیا کہ ہاں یہ خبریں درست ہیں۔

واضح رہے کہ ہیرا پھیری سال 2000 میں ریلیز ہوئی تھی جس کی مقبولیت کے بعد سال 2006 میں اس کا دوسرا حصہ ریلیز کیاگیا ، دونوں کافی مقبول ہوئی تھیں۔

پہلا حصہ پریہ درشن نے ڈائریکٹ کیا تھا جبکہ سیکوئل آنجہانی نیرج وورا نے لکھا اور ڈائریکٹ کیا تھا۔ حال ہی میں افواہیں تھیں کہ ڈریم گرل کے ہدایت کار راج شاندلیا ہیرا پھیری 3 کی ہدایت کاری کریں گے، تاہم، فیروز ناڈیاڈوالا نے کہا کہ یہ بات درست نہیں ہے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ٹیم نے واقعی 2014 میں ہیرا پھیرا 3 پر کام شروع کیا تھا لیکن نیرج وورا کے بیمار ہونے کے باعث فلم کی عکس بندی روکنی پڑی۔

Related Posts