کیا شاہ رخ کی فلم ’ڈنکی‘ کی ریلیز ملتوی کردی گئی ہے؟

تازہ ترین

تازہ ترین

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی فلم ڈنکی کی ریلیز ملتوی ہونے کا امکان ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان نے حال ہی میں اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ اُن کی نئی فلم ‘ڈنکی’ رواں سال ‘کرسمس یا نیو ایئر’ کے موقع پر ریلیز ہوگی۔

میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ پرابھاس کی میگا تھرلر فلم ’سالار‘ کی ریلیز کیلئے بھی 22 دسمبر کی تاریخ مقرر کی گئی جو پہلے ہی سے کنگ خان کی ’ڈنکی‘ کیلئے مختص ہے۔

گزشتہ روز ایسی قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں کہ پرابھاس کی فلم ’سالار‘ کی وجہ سے شاہ رخ خان کی فلم ‘ڈنکی’ کی ریلیز کو ملتوی کردیا گیا ہے۔ تاہم، میکرز نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ یہ فلم کرسمس 2023 کے موقع پر ہی ریلیز کی جائے گی۔

واضح رہے کہ پرابھاس کی فلم کو بلاک بسٹر فلم ’کے جی ایف‘ کے ڈائریکٹر پراشانت نیل بنارہے ہیں جبکہ انہی کی فلم ’کے جی ایف 2‘ کا تصادم بھی شاہ رخ خان کی فلم ’زیرو‘ سے ہوا تھا۔

Related Posts