عیدالاضحی پر یہ 6 فلمیں سینما گھروں کی زینت بنیں گی

تازہ ترین

تازہ ترین

Must watch movies releasing this Eid-ul-Azha in cinemas

عیدالاضحی کے موقع پر دنیا بھر کےسینما گھروں میں 6 زبردست فلمیں ریلیز ہورہی ہیں، یہ فلمیں پاکستان کے سینما گھروں میں بھی دکھائی جائینگی، اس عیدالاضحی پر اگر آپ کو دوستوں اور فیملی کے ساتھ وقت ملے تو یہ فلمیں آپ کو بہترین تفریح فراہم کرنے کا ذریعہ بن سکتی ہیں۔

1) عمرو عیار

 

آنے والی پاکستانی فلم عمرو عیار ایک فینٹیسی فلم جو اردو-فارسی ناول حمزانہ کے کردار عمرو عیار پر مبنی ہے۔فلم میں صنم سعید اور عثمان مختار شامل ہیں۔ ان کے علاوہ فاران طاہر، علی کاظمی، عدنان صدیقی، سیمی راحیل، ثنا فخر، منظر صہبائی، دانیال راحیل، سلمان شوکت، اسامہ کرامت، علمی کریم، عاطف ریحان جیسے نامور اداکار شامل ہیں۔

2) بیڈ بوائز

ول اسمتھ کی بیڈ بوائز کامیڈی، ڈرامہ، ایکشن اور سسپنس کے شوق فلم بینوں کیلئے ایک شاندار تفریحی فلم ہوگی۔مارٹن لارنس، ول اسمتھ، جو پینٹولیانو، وینیسا ہجینز، الیگزینڈر لوڈوِگ، پاولا نوز، جیکب سکیپیو، اور ڈی جے خالد نے پچھلی فلم کے اپنے کرداروں کو دہرایا جس میں تاشا اسمتھ نے تھریسا رینڈل سے تھریسا برنیٹ کا کردار سنبھالا، جس نے پہلے یہ کردار پچھلی تین فلموں میں ادا کیا تھا۔

3) ابھی

عید پر سینما گھروں کی زینت بننے والی گوہر ممتاز اور کبریٰ خان کی “ابھی” کے لیے تیار ہو جائیں۔ ابھی کے ہدایت کار اسد ملک ہیں۔ یہ فلم شعیب ربانی کی طرف سے اسکرین پلے اور مکالموں میں تیار کی گئی ایک زبردست داستان کا وعدہ کرتی ہے، جو اس سال کے ایک دلکش سنیما تجربہ کو یقینی بناتی ہے۔

4) بھیڑیا – شکاری

کہا جاتا ہے کہ یہ فلم ایک خوفناک فلم ہے جس میں معاشرے کے تاریک رازوں کو دکھایا گیا ہے۔

5) ان سائیڈ آؤٹ

عیدالاضحی پر اگر آپ خوشی، اداسی، غصے اور خوف سے بھرپور فلم دیکھنا چاہتے ہیں تو ان سائیڈ آؤٹ اچھی چوائس ہوسکتی ہے، اس فلم میں ایمی پوہلر، فیلس اسمتھ، لیوس بلیک، ڈیان لین، اور کائل میکلاچلن نے پہلی فلم میں ٹونی ہیل ، لیزا لاپیرا ، مایا ہاک، ایو ایڈیبیری، ایڈیل ایکسارکوپولوس نے شاندار اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

6) منجو ماریا

منجو ماریا ہیرو سمیر اور جنگلی برائی منجو کے درمیان ایک خوبصورت عورت ماریا کے دل اور روح کو حاصل کرنے کی جنگ کی کہانی ہے۔ تمام سوالات کے جواب جاننے کے لیے منجو ماریہ دیکھیں۔ یہ فلم بھی آپ کو ضرور پسند آئیگی۔

Related Posts