بریڈ پٹ اور انجلینا جولی کی بیٹی شیلو جولی نے اپنے والد بریڈ پٹ کو باپ ماننے سے انکار کے بعد انہیں قانونی طور پر اپنی زندگی سے الگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
شیلوجولی کی طرف سے یہ غیر متوقع فیصلہ اٹھارہ سال کی ہونے کے بعد کیا گیا ،شیلو نے قانونی طور پر آسکر جیتنے والے اداکار سے خود کو دور کرنے کے لیے کاغذات جمع کرادیئے ہیں۔
شیلوجولی نے قبل ازیں اس بات کا اشارہ دیا تھا کہ انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنا نام تبدیل کر کے ’شی جولی‘ رکھ لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق شیلو کا اپنے والد کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے تاہم انہیں احساس ہے کہ ان کے والد ان کے کچھ بہن بھائیوں سے الگ ہوگئے ہیں۔
انجلینا جولی اور بریڈ پٹ نے 2014 میں شادی کی تھی اور ان کے چھ بچے ہیں تاہم شیلو وہ پہلی اولاد نہیں جس نے بریڈ پٹ کو قانونی طور پر مسترد کر دیا ہے بلکہ زہرا، ویوین اور میڈڈوکس بھی اپنے نام سے والد کا نام ہٹاچکے ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








