اداکار نکولس گیلٹزائن آنے والی لائیو ایکشن فیچر فلم “ماسٹرز آف دی یونیورس” میں ہی مین کا کردار ادا کریں گے۔
میٹل فرنچائز پر مبنی ماسٹرز آف دی یونیورس ایک مشہور توائے لائن ہے جس نے ایک کامیاب اینی میٹڈ ٹی وی سیریز کے ساتھ ساتھ 1987 کی فلم بھی بنائی۔
یہ فلم ایمیزون ایم جی ایم اسٹوڈیوز اور میٹل فلمز کے تحت تیار کی جائے گی۔ یہ فلم 5 جون 2026 کو دنیا بھر میں تھیٹر میں ریلیز کے لیے تیار ہے۔
کہانی جنگجو ہی مین کے گرد گھومتی ہے، جو ایٹرنیا نامی جادوئی سرزمین کی واحد امید ہے۔ فلم میں مبینہ طور پر ایک 10 سالہ شہزادہ ایڈم کو متعارف کرایا جائے گا جو ایک خلائی جہاز سے زمین پر گر کر تباہ ہو گیا تھا اور اسے اپنی جادوئی طاقت کی تلوار سے الگ کر دیا گیا تھا ۔
ٹریوس نائٹ کی ہدایت کاری اور ڈیوڈ کولہم جبکہ آرون اور ایڈم رائٹرز ہیں۔فلم میں ٹوڈ بلیک، جیسن بلومینتھل، اسٹیو ٹِش اور میٹل فلمز کے روبی برینرشامل ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








