کالا لباس یوں تو کئی ثقافتوں میں سوگ کی علامت سمجھا جاتا ہے تاہم دنیا بھر میں کالا لباس فیشن کے طور پربھی بے حد مقبول ہے بلکہ کالے لباس پر تو کئی گیت بھی بن چکے ہیں، ان دنوں سوشل میڈیا پر اداکارہ دشا پٹانی اور تیجسوی پرکاش کے ایک تقریب کے دوران سیاہ لباس کے چرچے ہیں، سوشل میڈیا صارفین کو دشا اورتیجسوی کے سیاہ لباس پر فیصلہ کرنے میں مشکل درپیش ہے کہ کالے لباس میں کون زیادہ خوبصورت دکھائی دیتی ہے۔
اداکارہ دشا پٹانی اور تیجسوی پرکاش سمیت کئی بالی ووڈ ستاروں نے گزشتہ روز ممبئی میں منعقدہ ایک تقریب میں شرکت کی جہاں دونوں نے سیاہ لباس میں مداحوں کیلئے خوبصورت تصاویر بھی بنوائیں۔
دشا پٹانی اور تیجسوی پرکاش کو کالے لباس میں دیکھ کر مداحوں نے بے حد پسندیدگی کا اظہار کیا اور دونوں کی تصاویر پر لائیکس اور شیئرز کے علاقے کمنٹس کی بھی قطار لگائی۔
سوشل میڈیا صارفین دشا پٹانی اور تیجسوی پرکاش کے خوبصورت لباس اور انداز پر دونوں میں سے کون زیادہ خوبصورت ہے اس حوالے سے کوئی فیصلہ کرنے تقسیم نظر آئے۔
کچھ مداحوں نے دشا پٹانی اور کچھ لوگوں نے تیجسوی پرکاش کے حق میں کمنٹس کئے جبکہ بڑی تعداد میں سوشل میڈیا صارفین نے دونوں کو سیاہ لباس میں دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








