بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور نے کہا ہے کہ وہ کسی بھی کردار کے لیے اپنے بال نہیں کٹوائیں گی اور اس کی وجہ ان کی والدہ سری دیوی ہیں۔
ایک میڈیا آؤٹ لیٹ کے ساتھ انٹرویو کے دوران بات کرتے ہوئے جھانوی کپور نے ایک واقعہ یاد کیا جب ان کی والدہ نے کہا تھا کہ کسی بھی کردار کے لیے اپنے بال نہ کٹوائیں۔
جھانوی کپور کے مطابق ان کی والدہ سری دیوی کو اپنے بالوں پر فخر تھا اور ان سے کہا کہ بالوں کو کسی بھی وجہ سے کبھی نہ کاٹیں۔
بالی ووڈ اسٹار سے جب ایک چیز کے بارے میں پوچھا گیا کہ وہ کسی کردار کے لیے کبھی نہیں کریں گی تو بولی وڈ اسٹار نے کہا کہ وہ کبھی گنجی نہیں ہوں گی، چاہے یہ زندگی بدل دینے والا موقع ہو۔
ایک واقعہ کو یاد کرتے ہوئے جب اس نے “دھڑک” کے لیے اپنے بال کٹوائے تھے، جھانوی کپور نے کہا کہ ان کی والدہ نے ان کے بال چھوٹے کرنے پر بہت غصہ کیا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ “مجھے یاد ہے دھڑک کے دوران جب میں نے اپنے بال کٹوائے تھے، میری ماں نے مجھ پر بہت غصہ کیا تھا ، ان کا کہنا تھا کہ تم کیسے کر سکتی ہو؟ کسی بھی کردار کے لیے اپنے بال مت کاٹو۔‘‘ وہ ہر تیسرے یا چوتھے دن میرے بالوں میں تیل ڈال کر سر کی مالش کرتی تھیں۔ انہیں میرے بالوں پر بہت فخر تھا۔ اس لیے میں اپنے بال نہیں کاٹوں گی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








