بگ باس شومیں ارمان ملک اور کریتکا ملک کی مبینہ طور پر ہم بستری کی ویڈیو لیک ہونے کی وجہ سے سوشل میڈیا پر طوفان مچ گیا ہے۔
شو کے 24/7 لائیو فیڈ سے کلپ مبینہ طور پر لیک ہونے اور آن لائن پوسٹ کیے جانے کے بعد کچھ سوشل میڈیا صارفین ریئلٹی شوز کی حدود پر سوال اٹھا رہے ہیں۔ ہم بستری کا لمحہ مبینہ طور پر رات گئے اس وقت پیش آیا جب گھر کے زیادہ تر ساتھی سو رہے تھے۔ بہت سے ناظرین نے سخت ردعمل کا اظہار کیا اور جوڑے کو ان کی حرکتوں پر ٹرول کیا۔
بگ باس” ایک مشہور بھارتی ٹیلی ویژن ریئلٹی شو ہے ، یہ شو ڈچ شو “بگ برادر کا بھارتی ورژن ہے۔ “بگ باس” میں مختلف مشہور شخصیات اور عام افراد کو ایک گھر میں بند کر دیا جاتا ہے اور ان کی زندگیوں کو 24 گھنٹے کیمروں کے ذریعے دکھایا جاتا ہے۔
شرکاء مختلف چیلنجز اور کاموں میں حصہ لیتے ہیں اور ہر ہفتے ان میں سے کسی ایک کو ناظرین کے ووٹوں یا دیگر شرکاء کے ووٹوں کے ذریعے باہر نکال دیا جاتا ہے۔ جو شرکاء آخری تک گھر میں رہتے ہیں، ان میں سے ایک کو فاتح قرار دیا جاتا ہے اور اسے نقد انعام دیا جاتا ہے۔
یہ شو بھارت میں بہت مقبول ہے اور مختلف بھارتی زبانوں میں اس کے کئی سیزن نشر کیے جا چکے ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








