سالِ نو کے آغاز کے ساتھ ہی میڈیا پر نورا فتیحی اور آریان خان کی ڈیٹنگ کی افواہیں گردش کررہی ہیں۔
یہ افواہیں اُس وقت زور پکڑگئیں جب نورافتیحی اور آریان خان کو نئے سال کے موقع پر ایک مشترکہ پارٹی میں دیکھا گیا، دبئی میں ایک مداح نے نیو ایئر نائٹ کے موقع پر آریان خان اور نورا فتیحی کے ہمراہ الگ الگ سیلفی بنوائی اور پھر تصاویر کو ایک ساتھ جوڑ کر انسٹاگرام پر پوسٹ کیا۔
مداح کی آریان اور نورا فتیحی کے ساتھ لی گئی سیلفیاں سوشل میڈیا پر جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئیں کیوں کہ اس سے قبل ان دونوں کو کسی ایک مداح کے ساتھ سیلفیاں بناتے ہوئے نہیں دیکھا گیا۔
آریان اور نورا نے مداح کے ساتھ ایک ہی مقام پر سیلفیاں بنوائیں اور یہی وجہ ہے کہ ان دونوں میں معاشقے کی خبریں زور پکڑ رہی ہیں۔
واضح رہے کہ ابھی تک دونوں کی جانب سے نہ تو اس خبر کی تصدیق کی گئی اور نہ ہی تردید اس لیے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا۔
بالی ووڈ کے مقبول اداکار شاہ رخ خان کے بڑے بیٹے آریان خان ایک بڑے پراجیکٹ کے ساتھ بطورِ ہدایتکار بالی ووڈ قدم رکھنے والے ہیں۔دوسری جانب نورا فتیحی اپنے رقص کی وجہ سے بالی ووڈ میں بہت زیادہ مقبول ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








