سینما گھروں میں نئی فلموں کی ریلیز، ماہ جون میں آپ کیا دیکھنا پسند کرینگے؟

تازہ ترین

تازہ ترین

New releases in theaters

جون 2024 میں سینما گھروں میں ریلیز ہونے والی فلموں میں The Exorcism سے لے کر Inside Out کے سیکوئل اور A Quiet Place کے تھری کوئل تک آپ کو بڑی اسکرین پر دیکھنے کیلئے ملیں گی۔

1۔دی واچرز

The Watchers (June 7)
7 جون کودی واچرزسینما گھروں کی زینت بنے گی، فلم کی کاسٹ، ریلیز کی تاریخ، پلاٹ، اور ہر وہ چیز جو ہم اب تک جانتے ہیں۔
اس فلم میں ایک 28 سالہ فنکارہ مغربی آئرلینڈ کے ایک وسیع و عریض جنگل میں پھنس جاتی ہے اور پناہ ڈھونڈتے ہوئے، وہ نادانستہ طور پر تین اجنبیوں کے ساتھ الجھ جاتی ہے جو ہر رات پراسرار مخلوقات کا پیچھا کرتے ہیں۔

2) بیڈ بوائز:

Bad Boys: Ride or Die (June 17)
17 جون کو بیڈ بوائز ریلیز ہوگی،اس فلم میں ول اسمتھ زبردست کردار میں نظر آئینگے، جب ان کے آنجہانی پولیس کپتان کا منشیات کے کارٹلز سے تعلق ہو جاتا ہے تو میامی کے پولیس اہلکار مائیک لوری اور مارکس برنیٹ ان کا نام صاف کرنے کے لیے ایک خطرناک مشن کا آغاز کرتے ہیں۔

3)ان سائیڈ آؤٹ 2

Inside Out 2 (June 17)
17 جون کو انسائیڈ آؤٹ 2بھی ریلیز ہورہی ہے، اس فلم میں آپ کو خوشی، اداسی، غصہ، خوف، اور بیزاری سبھی کچھ دیکھنے کو ملے گا۔

4)The Exorcism

The Exorcism (June 21)
21 جون کو آنے والی The Exorcism ایک خوفناک فلم ہے، جس کی شوٹنگ کے دوران ایک پریشان اداکار بے نقاب ہونے لگتا ہے۔ اس فلم میں سسپنس اور تھرلر کے شوقین افراد کیلئے بہت کچھ موجود ہے۔

5)اے کوائٹ پلیس

A Quiet Place: Day One (June 28)

اے کوائٹ پلیس28 جون کو سینما کی زینت بنے گی، اس فلم میں دکھایا گیا کہ نیویارک شہر پر اجنبی مخلوق نے حملہ کیا ہے جو آواز کے ذریعے شکار کرتے ہیں، اس فلم میں سیمی نامی ایک عورت زندہ رہنے کے لیے جدوجہد کرتی نظر آتی ہے۔

Related Posts